اسد، حنا شاہ کو سزا دلوا کر دم لوں گی، رانی پور میں ہلاک کی جانے والی کمسن ملازمہ فاطمہ کی والدہ ڈٹ گئی

اسلام آباد (انٹرنیوز)رانی پور میں تشدد سے ہلاک ہونے والی کمسن ملازمہ فاطمہ کی والدہ نے کہا ہے کہ اسد اور حنا شاہ کو سزا دلوا کر دم لوں گی۔ایک بیان میں فاطمہ کی والدہ، کیس کی مدعی شبنم نے کہا کہ حنا شاہ کی چچی نے دھمکی دی ہے کہ حنا پر ہاتھ ہلکا رکھو ورنہ تمہاری خیر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا ہے کہ صرف اسد شاہ تک رہو ںاور معاملہ ختم کروں لیکن بتا دو ںمیں حنا شاہ کو کوئی رعایت نہیں دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری بچی کا کیا قصور تھا جو اسے بے رحمی سے ہلاک کردیا گیا، میں آخری دم تک انصاف کے لئے لڑوں گی اور اسد و حناہ شاہ کو سزا دلوا کر دم لوں گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close