زمیندار کے گھر 8 کروڑ کی ڈکیتی، سونا اور اسلحہ بھی لوٹ لیا گیا، کیش کہاں سے آیا تھا؟

خیرپور (پی این آئی) سندھ کے علاقے کوٹ ڈیجی میں ڈاکو زمیندار کے گھر سے 8 کروڑ روپے اور 25 تولے سونا لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں ۔۔۔سندھ پولیس کے مطابق مقامی زمیندار کے گھر ڈکیتی کا واقعہ خیر پور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں پیش آیا، زمیندار نے بتایا کہ 5 ڈاکو گھر سے نقدی، طلائی زیورات اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق زمیندار نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو گھر سے 8 کروڑ روپے، 25 تولے سونا اور اسلحہ لوٹ کر لے گئے۔۔۔۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زمیندار نے کچھ عرصہ قبل 50 ایکڑ زمین 14 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی اور اس کی وصول کی گئی کیش گھر پر موجود تھی۔۔۔۔معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close