خیرپور، پیر کی حویلی میں مار دی جانے والی 10 سالہ فاطمہ کیس میں ملوث 4 ملزمان کو چھوڑ دیا گیا

خیرپور (پی این آئی) رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد سے ہلاک ہونے والی 10 سالہ بچی فاطمہ کے کیس میں گرفتار 4 ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔ خیرپور میں فاطمہ قتل کیس کے تفتیشی افسر قاضی بچل نے کیس میں گرفتار 4 ملزمان کو چھوڑے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او امیر چانگ، ڈاکٹر فتاح میمن، ڈاکٹر علی حسن وسان اور کمپاؤڈر امتیاز میراسی کو بھی پولیس کی حراست سے چھوڑ دیا گیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے تفتیشی افسر قاضی بچل نے بتایا کہ ایس ایچ او، دونوں ڈاکٹرز اور ہسپتال ملازم کو بیگناہی کے ثبوت پیش کرنے پر چھوڑا گیا ہے۔۔۔ چاروں نے اپنی بےگناہی کے ثبوت ڈی ایس پی عبدالقدوس کلہوڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو پیش کیے تھے۔۔۔

۔قاضی بچل نے بتایا کہ چاروں ملزمان تاحال شامل تفتیش ہیں لیکن انہیں پولیس تحویل سے رہا کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ چاروں افراد پر حقائق چھپانے، جرم چھپانے اور فرائض میں غفلت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close