لاہور (پی این آئی) صوبائی دارالحکومت کے گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال سے 10لاکھ روپے مالیت کی انسولین چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔۔ لاہور میں گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کاشف کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کی انسولین چوری کر کے رکشے پر لے جائی جا رہی تھی۔۔۔۔ اس حوالے سے واقعے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اسٹور میں انسولین کا ریکارڈ بھی چیک کرے گی۔۔۔
سرکاری ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دی جس کے بعد پولیس نے انسولین لے جانے والا رکشہ قبضے میں لے کر ڈرائیور گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں