راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

راولپنڈی، اسلام آباد (پی این آئی) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری موسلا دھار بارش کے بعد راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔۔۔۔ایم ڈی واسا کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ڈی واسا کا کہنا ہےکہ شہر میں نکاسی آب کے لیے ہیوی مشینری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔

اس کے علاوہ نالہ لئی اور دوسرے نالوں کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں