کراچی کی یونیورسٹیوں کے پاس ہونے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ نہیں ملیں گے، وجہ سامنے آ گئی

کراچی (پی این آئی) کراچی کی مختلف یہ کی انتظامیہ نے اس سال پاس آؤٹ ہونے والے طلبا کو لیپ ٹاپ نہ دینے کا عندیہ دیا ہے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں متعدد یونیورسٹیوں کی انتظامیہ کی مان مانی کے باعث طلبا میں مایوسی پھیل رہی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کی ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو طلبا پاس آؤٹ ہورہے ہیں ان کو لیپ ٹاپ نہیں دیئے جائیں گے۔۔۔۔ لیپ ٹاپ دینے کے لیے وزیراعظم آفس نے تمام یونیورسٹیوں سےطلبا کی فہرست مانگی تھی اور یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیر اعظم آفس کو طلبا کی فہرست ارسال کر دی تھی ۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے جانچ کے بعد طلبا کی مکمل تفصیل کے ساتھ فہرست واپس یونیورسٹیوں کو بھیج دی گئی تھی۔۔۔۔ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کو ملنے والی فہرست میں شامل متعدد طلبا اس سال پاس آؤٹ ہو جائیں گے۔۔۔۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے طلبا بھی اس فیصلے کے سبب لیپ ٹاپ لینے سے قاصر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close