ایزی لوڈ کے معاملے پر تلخ کلامی، ٹیکسلا میں دکاندار نے فائرنگ کر کے گاہک مار دیا

ٹیکسلا (پی این آئی) ایزی لوڈ کے تنازع پر دکاندار کی فائرنگ سے گاہک جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ٹیکسلا میں پیش آیا جہاں دکاندار اور گاہک میں 500 روپے کے ایزی لوڈ پر تنازع ہوا جو تلخ کلامی کے بعد سنگین شکل اختیار کر گیا۔۔۔۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دکاندار اور خریدار کے درمیان ایزی لوڈ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی اور دونوں الجھ پڑے جس کے بعد دکاندار نے فائرنگ کر دی۔۔۔۔

فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔۔۔۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close