نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران کچھ نہ ملنے پر کیا کارروائی کر ڈالی؟

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)تھانہ کینٹ کی حدود میں رحمان کالونی کے نزدیک ضمیر آباد کے علاقہ میں 3 نقاب پوش مسلح ڈاکو غریب اخبار فروش حفیظ اللہ کے گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے ، خواتین اور بچوں کو اسلحہ کی نوک پر کمرے میں بندکردیا، جبکہ اخبار فروش حفیظ اللہ سے رقم اور زیورات وغیرہ مانگتے رہے ،

غریب اخبار فروش جوکہ انتہائی غریب ہے ڈاکوئوں کو کہتا رہا کہ اس کے پاس کچھ بھی نہیں ہے لیکن ڈاکوئوں نے ڈنڈوں سے غریب اخبار فروش پر بہمانہ تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا، بعد میں ڈاکو کچھ نہ ملنے پر فرار ہوگئے، ذرائع کے مطابق ڈاکومتاثرین کو پولیس کے بندے ظاہر کرتے رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close