پی ٹی آئی کارکن گرفتاریاں کیسے دیں گے؟ حماد اظہر نے شرط بتا دی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے جیل میں سہولیات پر دلچسپ تبصرہ کر ڈالا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر حماد اظہار نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو جیل میں ملنے والی سہولیات پر تبصرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کے جو سہولیات نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں دی گئی تھیں اگر وہ تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنوں کو دی جائیں اور تشدد نہ کیا جائے تو بہت سے لوگ رضاکارانہ طور پر اپنی گرفتاریاں دے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ بھی گرفتاری دے دیں گے جن پر کوئی مقدمہ درج نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close