ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی کی نشست جیت لی، پی ٹی آئی کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

پشاور (پی این آئی) ضلع پشاور کی تحصیل کونسل متھرا کے چیئرمین کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی کی نشست پر پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب ہو گیا ہے ۔۔۔۔ میڈیا کو موصول ہونے والے تمام 155 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار انعام اللہ 20 ہزار333 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے امیدوار رفیع اللہ 13 ہزار 564 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔۔۔۔

رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحصیل کونسل متھرا کی نشست جے یو آئی کے فرید اللہ خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب کیلئے کل 6 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس سے پہلے جے یو آئی کے امیدوار فرید اللہ خان نے 22 ہزار ووٹ حاصل کرکے چیئرمین منتخب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد احتشام خان تیسرے نمبر پر رہے تھے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حلقے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close