بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے ماہی گیروں کو گھروں تک کس نے پہنچایا؟

کراچی(آئی این پی)بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 5 ماہی گیروں کو ایدھی فانڈیشن نے ان کے گھروں تک پہنچا دیا۔ یہ ماہی گیر گزشتہ روز بھارت سے رہائی کے بعد واہگا بارڈر لاہور پر پاکستانی حکام کے حوالے کیے گئے تھے۔ 5 ماہی گیروں میں سے 2 کو ایدھی فانڈیشن کے تعاون سے شام 6 بجے لاہور سے کراچی لایا گیا۔ انہیں ایدھی سینٹر پر اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔ ماہی گیروں کو کراچی لانے کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن نے برداشت کئے۔ 48 سالہ محمد حنیف ولد فتح محمد کا تعلق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون مہاجر کیمپ سے ہے جبکہ دوسرا ماہی گیر 30 سالہ محمد علی ولد عاقل سندھ کے شہر بدین سے تعلق رکھتا ہے۔

دیگر تین ماہی گیروں میں محمد شان ملتان میں شیر شاہ روڈ، محمد وقاص عارف والا اور محمد نازش لاہور کا رہائشی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close