اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نئے وائس چانسلرنے اہم انکشافات کر دیئے، سکیورٹی افسر کے فون میں کتنے ہزار ویڈیو موجود ہیں، طارق بشیر چیمہ کا معاملے میں کیا کردار ہے؟

بہاولپور (پی این آئی) سینیٹ قائمہ کمیٹی میںاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نئے وائس چانسلر کے بیان نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے۔۔۔نئے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی افسر نے بتایا ہے کہ ان کے فون میں ساڑھے 5 ہزار ویڈیوز موجود ہیں، نازیبا حرکت پر سکیورٹی والوں کو کہا جاتا تھا ویڈیوز بنا کر دیں۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ آئس کیس میں گریڈ 21 اکیس کے پروفیسر اور چیف سکیورٹی آفیسر سمیت 3 ملازمین ملوث ہیں جب کہ ریٹائرڈ میجر چیف سکیورٹی افسر سے آئس پکڑی گئی وہ جیل میں ہیں۔۔۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شکایات پرکوئی کارروائی نہ کی، بزدار دور میں وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے وائس چانسلرکونکالنے کی سفارش کی تھی، طالبات نے وائس چانسلر کو لیٹر بھیجے مگر وائس چانسلر والدین کو بلانے کا کہتے رہے۔طارق بشیر چیمہ نے احسان جٹ کو وزارت ہاؤسنگ میں افسربنوایا جس نے پہلے ان کے بیٹے ولی داد چیمہ کو آئس کے نشے پر لگایا، پھر یونیورسٹی کےطلبہ میں نشہ پھیلانا شروع کردیا۔۔۔اس حوالے سےخفیہ ایجنسی کی 2021 کی رپورٹ میں بھی احسان جٹ کا ذکر ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی، احسان جٹ یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے، احسان جٹ اور ولی داد چیمہ اکٹھے نظر آتے تھے ۔۔۔ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے ڈی پی او کو احسان جٹ کے خلاف کارروائی کے لیے کہا تھا، پولیس نے احسان جٹ سے منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا مگر مقدمے میں یونیورسٹی کا نام نہ آنے دیا جب کہ ایف آئی آر میں منشیات کی برآمدگی کسی اور علاقے میں دکھائی گئی۔۔۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی منشیات کیس دبانے کی کوشش بھی کی گئی، احسان جٹ سے تفتیش شروع ہوئی تو معاملہ یونیورسٹی تک پھیلا دیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف سکیورٹی آفیسر نے طالبات کے ہاسٹل کے باہر ناکے لگائے، دیر سے آنے یا کسی لڑکے کے ساتھ آنے پر ان کی تصویریں بنائی جاتیں ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close