سینئر صحافی کے گھر میں ڈکیتی، مسلح ملزمان اہلخانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

سکھر(آئی این پی)سکھر کے سنیئر صحافی وسیم شمسی کے گھر میں ڈکیتی ، مسلح ملزمان اہلخانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ، صحافی تنظیم میں تشویش کی لہر ، صحافی رہنمامتاثرہ صحافی کے گھر پہنچ گئے ، واقعہ پر افسوس کا اظہار ، آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی ، ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے سنیئر صحافی وسیم شمسی کے گھر میں نامعلوم ملزمان نے گھس کر اہلخانہ کویرغمال بنا کر گھر میں موجود قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ،

واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی جبکہ ڈکیتی کی اطلاع پر صحافی تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور سکھریونین آف جرنلسٹس ، سکھر پریس کلب سمیت دیگر صحافی تنظیموں کے رہنما ئوں نے فوری وسیم شمسی کے گھر پہنچ کر واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ پولیس ، ڈی آئی جی سکھر ، ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا سامان واپس کرانے کا پرزور مطالبہ کیا اور متاثرہ صحافی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close