سکھر(آئی این پی)بڑھتی ہوئی مہنگائی و کرپشن کے خلاف سکھر کے شہریوں کا پیمانہ لبریز ہوگیا ،حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف شہری نے آٹے کا تھیلا پہن کر انوکھا احتجاج ریکارد کرایا، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف شدید نعریبازی،ملک میں غربت ، مہنگائی اور کرپشن جیسے خطرناک مسائل کی جڑ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں،مظاہرین کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،کرپشن اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سکھر کے شہری سڑکوں پر آگئے اور جناح ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بندر روڈ پر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریری پلے کارڑ و بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اورحکومت کے خلاف شدید نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ کررہے تھے
جبکہ دیگر رہنماں میں بشیر منگھاڑ ،انیس خان، محمد حسیب خان ،مبشر شیخ، سعید خان، اسمعیل خان، خیر محمد قریشی، استاد پپی ،فہیم الدین شیخ و دیگر شامل تھے جبکہ ایک شہری نے اٹے کا تھیلا پہن کر مظاہرے میں شرکت کرکے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا اس موقع پر مذکورہ رہنماں کا کہنا تھا کہ سابق حکومت ہو یا موجودہ حکومت سب نے اقتدار کے مزے لوٹے ہیں لیکن افسوس حکومتوں اور حکنرانوں نے عوام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے الٹا انکے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید اضافہ کرکے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ،مذکورہ رہنماں کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت ، مہنگائی اور کرپشن جیسے خطرناک مسائل کی جڑ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کے مہنگائی کے سونامی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ،موجودہ حکومت ملک سے کرپشن اور غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہے ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے تو ملک کے کرپٹ سیاستدان ، افسران اور بیورو کریٹس عیاشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ، بجلی ،گیس و دیگر عام ضرویات اشیا کی قیمتوں میں کمی کے بجائے ان میں مزید اضافہ کرکے مغربی آقاں کو خوش کیا گیا ہے جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو عوام کے بنیادی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے، کرپٹ سیاسی نمائندگان اور بیورو کریٹس ملک کو دونوں ہاتوں سے لوٹ رہے ہیں ،عوام مہنگائی ،بے روزگاری ،سڑیٹ کرائم اور کرپشن کے ظلم کا شکار ہیں، عوام کوانکی بنیادی سہولتیں مہیا کرناموجودہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ موجودہ حکومت پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مہنگائی کر رہی ہے تو سب سے پہلے ملک کے سیاستدانوں اور بیورو کریٹ افسران کی تنخواہیں عام مزدور جتنی کرکے انکی تمام جائیدادیں ضبط کی جائے اور نیلام کرکے ملک کا قرضہ اتارا جائے ہمیں امید ہے پاکستان خود بخود بحرانوں سے نکل آئیگا رہنماں نے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فی الفور کنٹرول کرتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرپشن، لوٹ مار میں ملوث سیاستدانوں ، کرپٹ افسران ، بیورو کریٹس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور کرپشن میں ملوث سرکاری افسران و کرپٹ بیورو کریٹس کو فوری ہٹا کر انکی جگہ ایماندار اور وطن عزیز سے مخلص افسران اور بیورو کریٹس تعینات کئے جائے تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں