کراچی، کنٹینر لگا کر سڑکیں بند کر دی گئیں

کراچی (پی این آئی) محرم کے جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات کے پیش نظر کراچی شہر میں جلوس کی گزرگاہوں کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔۔۔۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلوس کی گزرگاہ پر موجود دکانوں کو بھی باقاعدہ طور پر سیل کردیا گیا ہے جب کہ جلوس کی گزرگاہ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سرچنگ کرے گا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جلوس برآمد ہونے سے قبل جلوس کی گزرگاہ کو مکمل بند کردیا جائے گا اور جلوس کے دوران ٹریفک کو متبادل روڈ فراہم کیا جائے گا۔۔۔۔

شہر میں جلوس کی گزرگاہوں پر کنٹینر رکھنے کی وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک شدید جام ہے جہاں ایم اے جناح روڈ، گارڈن، کھارادر اور اطراف کے علاقوں میں راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جس سے دفاتر پہنچنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close