کراچی سی ویو پر گاڑی سے لاش برآمد، لاش کے ساتھ رکھے خط میں کیا لکھا تھا؟

کراچی (پی این آئی) کراچی شہر کے پوش علاقے ڈیفنس سی ویو میں درخشاں پولیس چوکی کے قریب کار کے اندر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔۔۔۔۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ شخص کی ہلاکت گولی لگنے سے ہوئی ہے، لاش کے پاس سے ایک پستول بھی ملا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ عمر اقبال ولد مسرت اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔۔ مقامی پولیس کے مطابق عمر نے خودکشی سے قبل بہنوئی کو اپنی لوکیشن بھیجی، بہنوئی نے عمر کے بھائی کو بتایا جو دی گئی لوکیشن پر پولیس کے ساتھ پہنچا،

گاڑی کے شیشے توڑ کر عمر کی لاش کو نکالا گیا۔۔۔۔ کراچی پولیس حکام کے مطابق لاش کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے۔۔۔۔ متوفی نے یہ خط منگل کی دوپہر 3 بک کر 43 منٹ پر خط لکھا۔۔۔۔ خط کے مطابق متوفی نے اپنی مرضی سے خودکشی کی ہے اور اس کا کسی کو ذمے دار نہیں ٹھہرایا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close