پی ٹی آئی سینئررہنما کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس کےناکام چھاپے

پشاور (پی این آئی) پشاور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔۔۔ذرائع کے مطابق شوکت یوسف زئی کے لیے کارروائی بشام اور پشاور میں کی گئی جہاں گھروں پر چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے چھاپوں کے دوران گھر پر موجود چھوٹے بھائی سے شوکت یوسف زئی کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔۔۔

اس حوالے سےشوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایکسائز نے غیر قانونی چھاپے مارے ہیں، چھاپے کے دوران پولیس گھر پر موجود میرے بچوں کی گاڑی بھی ساتھ لے گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close