گھروں میں خط بھیج کر بھتہ مانگنے والا گروہ گرفتار، کتنے خاندانوں کو دھمکی بھرے خط بھیجے تھے؟

صوابی(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی کے گاوں میں گھروں میں خط بھیج کر بھتہ مانگنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا،حکام کے مطابق گرفتار 6ملزمان سے 30لاکھ روپے برآمد کیے گئے ہیں،ملزمان نے 18خاندانوں کو دھمکی بھرے خط بھیجے تھے، جن میں بینکوں سے پیسے اور زیوارت نکال کر گھروں میں رکھنے کی ہدایت کی تھی،خط کے ذریعے ملزمان نے بات نہ ماننے پر قتل کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close