تین سگے بھائی تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

بدین(آئی این پی)والدین کی دنیا اجڑ گئی، 3 معصوم بھائی تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔یہ افسوسناک واقعہ بدین کے نواحی علاقے تلہار میں پیش آیا جہاں رہائشی رفیق میمن کے گھر میں 3 بیٹوں کی لاشوں نے قیامت برپا کر دی۔اطلاعات کے مطابق بچے تالاب میں نہا رہے تھے جب پانی کی بے رحم حرکات کی نذر ہوگئے، ریکسیو ٹیم نے بچوں کی لاشیں نکال کر اہل خانہ کو دیں تو گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close