چارسدہ(آئی این پی)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاو نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے توشہ خانہ سے چوری کی۔چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں آفتاب شیر پاو نے کہا کہ ہم الیکشن پر یقین رکھتے ہیں، 2018 میں سلیکشن ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے چوری کی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں