کالعدم، غیر رجسٹرڈ تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی

پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا حکومت نے کالعدم اور غیر رجسٹرڈ تنظمیوں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ اور فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close