یونان میں کشتی حادثہ، منڈی بہاالدین کے گاؤں کے 4 لاپتہ افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی

منڈی بہاالدین(آئی این پی)نواحی گاؤں برج گھنیاں کے لاپتہ ہونے والے 4 افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی، چاروں افراد بحیرہ روم میں غرق ہونی والی کشتی میں سوار تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں عابد حسین، غلام عباس، محمد شمریز اور محمد افضل شامل ہیں، جاں بحق چاروں افراد شادی شدہ اور صاحب اولاد تھے۔چاروں افراد کا تعلق پھالیہ کے گاں برج گھنیاں سے ہے، ہلاکتوں کی تصدیق ہونے کے بعد پورے گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close