جمہوریت بہترین انتقام ہے، کراچی میں نفرت اور تقسیم کی سیاست انجام تک پہنچانے کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی ) پی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی اور سلمان عبداللہ مراد کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کراچی کے جیالوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے، ملک کے معاشی حب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچی، جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہرِ قائد کو حقیقی معنوں میں عروس البلاد بنائیں گے،

کراچی اب ترقی، امن اور بھائے چارے کا گہوارہ بنے گا، کراچی کی ہر گلی، محلے اور علاقے کے بلدیاتی مسائل بلامتیاز حل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرتضی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد سمیت پیپلز پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں کے کندھوں پر اب بھاری ذمے داریاں ہیں، مجھے یقین ہے، ماضی میں کٹھن ترین حالات کا مقابلہ کرنے والے جیالے اب کی بار بھی سرخرو ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close