پرتشدد مظاہروں میں ملوث 6 سرکاری ملازمین معطل ، معطل ملازمین کا تعلق کس محکمے سے ہے؟

مردان (آئی این پی) خیبرپختونخوا حکومت نے پرتشدد مظاہروں میں ملوث 6 سرکاری ملازمین کو معطل کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق معطل ہونیوالے سرکاری ملازمین کا تعلق ضلع مردان سے ہے ، تمام افراد محکمہ تعلیم کے ملازم تھے، محکمہ تعلیم کے مطابق معطل ہونے والوں میں سرکاری سکول کے 5 اساتذہ اور ایک چوکیدار شامل ہیں جن کی نشاندہی سی سی ٹی فوٹیج اور تصاویر کی مدد سے ہوئی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کارکنوں نے ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے کیے تھے، مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاؤس لاہور سمیت متعدد سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close