جانی خیل میںسکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید 2 ، دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی(آئی این پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ہفتہ کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایااور سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار غلام مرتضی اور حوالدار محمد انورنے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

بہاولپورسے تعلق رکھنے والے شہید نائب صوبیدار غلام مرتضی کی عمر 40 سال اورسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شہید حوالدار محمد انور کی عمر 41 سال ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیںپاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں