منشیات فروشوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے رکشے کا استعمال شروع کر دیا

کراچی(آئی این پی) پولیس نے رکشے میں چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور 12 کلو چرس برآمد کرلی۔ کراچی میں منشیات فروشوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے رکشوں کا استعمال شروع کر دیا۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ رکشیمیں چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ کارروائی صفورہ کے علاقے میں کی گئی،

کارروائی میں تلاشی کے دوران رکشے کے خفیہ خانوں سے12 کلو چرس برآمد ہوئی۔زبیر نذیر شیخ نے کہا کہ چرس کورکشے کے ذریعے دوسرے علاقے سپلائی کیا جارہا تھا، گرفتار ملزم اورچرس کو گلستان جوہر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چرس کہاں سے لاکر کس کو پہچانا تھی تفتیش کر رہے ہیں، ایس پی گلشن ظفر صدیق کی ٹیم مزید تحقیقات کررہی ہے۔

close