حلقہ پی پی 209 کے ٹکٹ ہولڈر نے ٹکٹ واپس اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

خانیوال(آئی این پی) حلقہ پی پی 209 سے تعلق رکھنے والے عبدرزاق خان نیازی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔خانیوال کے حلقہ پی پی 209 سے تعلق رکھنے والے سابقہ رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق خان نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حلقہ پی پی 209کی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہتا ہوں اور میں پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں اور 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں

9مئی کے واقعات نے دشمن کو خوش ہونے کا موقع دیا قیادت کے ہاتھ کے بغیر 9مئی کا جیسا واقعہ رونما نہیں ہو سکتا اور فوج کے بغیر دشمن ہمیں ناکام کرنے کی جرات نہیں کرسکتاسابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق خان نیازی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میں سنہ 1985 میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور جیتا اور پھر میں 2002 میں( ق) لیگ کی ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور جیتا پھر میں آزاد حیثیت سے 2013 میں الیکشن لڑا اور جیتاہم نے کبھی کسی پارٹی کیٹکٹ کی بیساکھیوں کے ساتھ سیاست میں نہیں آئے میں نے اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کی اور انہوں نے مجھے سے محبت کی سن 1985 سے لے کر اب تک میں کسی کے دبا میں نہیں آیا اور نا پہلے کسی کے دبا میں آئے اور نہ اب کسی کے دبا میں ہیں میں پہلے بھی آزاد تھا اور اب بھی آزاد ہو انشااللہ آگے بھی آزاد ہی لڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close