شیخوپورہ، پرانی دشمنی کی بنا پر کار سواروں پر فائرنگ، کتنے مارے گئے؟ کتنے زخمی ہوئے؟

شیخوپورہ (آئی این پی)پرانی دشمنی کی بنا پر کار سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ گولیاں لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی میں جنوعہ گاں کالا خطائی روڈ پر کار سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

مقتولین کی شناخت افتخار علی اور فضل عباس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نوجوان یوسف افتخار شدید زخمی ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close