مظفر آباد، مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کی کانفرنس، وزیر خاجہ بلاول بھٹو 21 مئی کو آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کی مجوزہ کانفرنس کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو 21 مئی کوآزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران جی 20 کانفرنس کے حوالے سے کشمیری عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین،قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر سردار محمد یعقوب اور سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں وزیر خارجہ سے ملاقات میں کرنے والوں میں دیگر ممبران اسمبلی سردار جاویدایوب،میاں عبدالوحید،جاوید بڈھانیوی،سید بازل نقوی،عامر یاسین،نبیلہ ایوب،قاسم مجید اور امیداوار اسمبلی ضیاء قمر شامل تھے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور کشمیر چوہدری قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقدمہ کشمیر میری ترجیحات میں شامل ہے ۔بلاول بھٹو تین روزہ دورہ آزاد کشمیر کے دوران جی 20 کانفرنس کے حوالے سے 21 اور 22 مئی کو مظفرآباد میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت،کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنماؤں،مہاجرین مقبوضہ کشمیراور سول سوسائٹی کے وفود سےملاقاتیں کرکے انھیں اعتماد میں لیں بلاول بھٹو زرداری 23 مئی باغ آزاد کشمیر میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے ۔۔۔۔

close