کراچی، گرمی کی شدت اور کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ عروج پر

کراچی (پی این آئی) ایک طرف محکمہ موسمیات نے سندھ میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیشنگوئی کی ہے جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں درجۂ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔۔۔ تو دوسری جانب انتہائی ظالمانہ قدم اٹھاتے ہوئے کے الیکٹرک نے کراچی شہر میں طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں تین دن درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔۔۔۔۔

جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔۔۔۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے باغِ کورنگی میں رات 9 بجے سے بجلی بند ہے، کورنگی کی گلشنِ ملت سوسائٹی میں رات 10 بجے سے بجلی غائب ہے۔۔۔۔۔ نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، گلشنِ اقبال اور گلستانِ جوہر کے علاقوں میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔۔۔۔۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش سے ان کا جینا محال ہو گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close