اسلام آباد(آئی این پی )ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن کا اینٹی انکروچمنٹ آپریشن1.72 ارب مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کروالی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے آپریشن ٹیکسلا و سنگ جانی کے مقام پر عمل میں لایا گیابھاری مشینری کی مدد سے کئے گئے آپریشن میں ریلویز پولیس اور عملہ ریلوے نے بڑی تعداد میں حصہ لیاناجائز انکروچرز کیطرف سے قائم کی گئی پختہ عمارات، اسٹاک کیا گیا مٹیریل اور کھوکھا شاپس کو مسمار کر دیا گیا کامیاب آپریشن میں 7.83 ایکڑ ریلوے اراضی واگزار کروائی گئی جس کی مالیت 1ارب 72 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں