گورنر سندھ سحری و افطاری کی تقریبات میں مصروف، برنس روڈ پر سحری کی، لوگوں کے ساتھ سلفیاں بنوائیں

کراچی(آئی این پی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے 29 ویں سحری برنس روڈ کے مکینوں کے ساتھ کی۔ گورنر سندھ کے برنس روڈ پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ،وہاں پر موجود افراد نے ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ برنس روڈ کے عوام کے درمیان آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد امریکہ جارہا ہوں، آئی ٹی پروگرام کے لئے جدید ترین لیپ ٹاپ لے کر آو ں گا اس ضمن میں 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت کی تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹان کی سطح پر 500 افراد پر والنٹیئر کی ٹیم تشکیل دے رہا ہوں، یہ ٹیم اپنے اپنے علاقوں میں اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی بھوکا نہ سوئے، کوئی بچہ فیس نہ ہونے کی باعث اسکول سے محروم نہ ہو،یہ والنٹیئرز اپنے علاقوں میں شہری مسائل کی نشاندہی اور حل کے لئے کام کریں گے اس ضمن میں تمام شہریوں سے کہتا ہوں سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر شہر کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاس کے گیٹ پر ایک گھنٹی نصب کی جارہی ہے عوام شدید ایمرجنسی کی صورت میں رات بارہ بجے سے صبح آٹھ بجے تک گھنٹی بجا کر اپنا مسئلہ بتا سکتے ہیں کیونکہ اس وقت عوام کو انتخابات سے زیادہ اپنے مسائل کے حل کی فکر ہے انہیں اس بات کی پرواہ نہی کہ انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی، بجلی ، گیس اور اسٹریٹ کرائمز کا پورے ہی شہر میں مسئلہ ہے جہاں جارہاہوں یہ چار مسائل سامنے رکھے جاتے ہیں اسی لئے آئی جی سندھ اور ایم ڈی واٹربورڈ کو کوآرڈینیشن میں دینے کی بات کی تھی، آئی جی کو کوآرڈینیشن میں دینے کی پیش کش کو 20 دن ہو گئے ہیں جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ کو کوآرڈینیشن میں دینے کی بات کو13 دن گذر چکے ہیں لیکن دونوں باتوں کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے پہلے دن عوام کے لئے عید ملن پارٹی اور عشائیہ کا انتظام ہے، افطار میں لوگ اپنے مسائل لے کر آتے ہیں، مجھے عوام کے درمیان جانے سے کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ان تمام سرگرمیوں کے پیچھے ایک پیغام ہے صاحب اختیار اور صاحب ثروت لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں وہ بھی عوام میں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں، تاکہ انہیں مسائل بتا سکیں، مسائل سامنے آنے سے ہی ان کے حل کی سبیل نکالی جاسکتی ہے،عوام کسی بھی مسئلہ کے لئے 1366 پر فون کرسکتے ہیں یا پھر میرے سوشل میڈیا اکانٹس پر بھی مسائل کسی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close