غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی

پشاور (پی این آئی) ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے سدباب کے لیے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے ایک مصدقہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے ایک ماہ کے اندر دس ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔۔۔۔ پشاور میں پولیس حکام کے مطابق راہزنی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ان واقعات میں راہزنوں اور شدت پسندوں نے موٹر سائیکل کا استعمال کیا ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ ماہ پشاور میں سکھ تاجر دیال سنگھ اور مسیحی نوجوان کاشف کا قتل بھی موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے کیا۔۔۔۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے راہزنی اور دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل رجسٹرڈ نہیں ہوتے اور ان کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں ہوتا اس لیے ان وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکلوں اور ان کے مالکان کی نشاندھی مشکل ہو جاتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close