کراچی (آئی این پی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے گرینڈ سحری کا اہتمام کیا گیا۔ پانچ لاکھ افراد کی سحر ی کیلئے شہر کے درجنوں مقامات پراوپن گرینڈ سحری کچن لگائے گئے۔جہاں ہزاروں کارکنان شہربھر میں گھر گھر سحری پہنچانے کیلئے متحرک رہے۔گرینڈ سحری میں عوام کی تواضع بیف قورمہ ،چکن قورمہ،قیمہ ،مرغ چنے اور پلاؤ سیکی گئی۔مرکزی سحری پوائنٹس پر عوام کے بیٹھنے کے بہترین انتظامات موجودتھے۔
جہاں شہریوں کوسحری پیش کی گئی۔ گھرکی خواتین و بچوں کیلییسحری پارسل بھی دی گئی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت انسانیت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔کردار اور عمل سے بتائیں گے کہ سیاست کیسے کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما فیصل ندیم نیسحری پوائنٹس کا دورہ کرتیہوئے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما فیصل ندیم ،کراچی کے صدرشہبازعبدالجبار،مرکزی رہنماامجد اسلام اور سندھ میڈیا سیکٹری سلیم الیاس نیگرینڈ سحری کچن کا وزٹ کیا۔ مقامی ذمہ داران اور کارکنان کو خوب داد دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز سیاست نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق عوامی خدمت کی سیاست کر رہی ہے۔دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا، ا?ڈیو وڈیو لیکس کیساتھ ذاتی کردارکشی،بداخلاقی اور الزامات نے سیاست کو پراگندہ کر دیا ہے۔انبیائ اکرام کی سیاست اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرامین کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کردار اور خدمت کیساتھ حیائ اور اخلاق والی سیاست کی بنیاد رکھ چکی ہے۔کمر توڑ مہنگائی کے اس دور میں سحری بنانا سفید پوش گھرانوں کیلئے مشکل ہو چکا ہے۔ جبکہ ہاسٹل میں رہنے والے طلبا،نوکری پیشہ افراد اور محنت مزدوری کے سلسلہ میں کراچی میں مقیم افراد کیلئے سحری بنانا یا باہر سے کھانا خاصہ مشکل ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے کارکنا ن علاقوں کا سروے کرکے مستحق افراد و گھرانوں تک پورا مہینہ گھر کی دہلیز پر سحری پہنچارہے ہیں۔گرینڈ سحری کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ گرینڈ سحر کے موقع پر 5لاکھ افراد تک سحری پہنچانے کا عزم کیا ہے۔درجنوں دستر خوان اور ہزاروں کارکنان اس مشن میں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں