کوئٹہ پولیس کے 2 اہلکار کراچی میں گرفتار کر لیے گئے، بڑا مقدمہ قائم

کراچی (پی این آئی) کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پولیس کے دو اہلکار کراچی میں منشیات اسمگل کرتے ہوئے ساتھی سمیت گرفتار کرلیے گئے ہیں۔۔۔۔ دونوں پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزموں کو کراچی کے علاقے بلدیہ موچکو پولیس چیک پوسٹ کے قریب سے گرفتار کیا۔۔۔۔کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کار سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتار پولیس اہکاروں میں شاہد اور علی رضا شامل ہیں، جبکہ برآمد منشیات کی مقدار 18 کلو 600 گرام ہے۔۔۔۔ کراچی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔۔

close