پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش

حیدر آباد(آئی این پی)سندھ کے مختلف علاقوں میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران حیدرآباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے،حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، سانگھڑ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے 15اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا،حیدرآباد میں یوسی 18پر پولنگ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان گتھم گتھا ہو گئے،

ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کی گئی،پولنگ کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر علی ہنگورو کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر جھگڑا شروع ہوا،حیدرآباد پولیس نے مداخت کرکے دونوں جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کر دیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر نے پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے،یاد رہے کہ ان حلقوں میں ہنگامہ آرائی اور دھاندلی کے الزامات پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close