پنجاب کے اہم شہروں میںکتنے لاکھ گاڑیاں ڈیفالٹر ؟ سب سے زیادہ لاہورڈویژن میںکتنے لاکھ گاڑیاں ڈیفالٹرہیں ؟

لاہور( آئی این پی)پنجاب کے مختلف اضلاع میں لاکھوں گاڑیاں ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اہم شہروں میں 8لاکھ 23ہزار 900سے زائد گاڑیاں ڈیفالٹر ہیں ،سب سے زیادہ لاہورڈویژن میں2لاکھ36ہزار 924گاڑیاں ڈیفالٹرہیں ۔سرگودھا ڈویژن میں لاکھ 12 ہزار 983، گجرانولہ ڈویژن99ہزار40گاڑیاں ،راولپنڈی ڈویژن میں95ہزار372،ملتان اورساہیوال میں87ہزار553گاڑیاں ڈیفالٹر ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیفالٹر گاڑیوں میں کسی کے ٹوکن شارٹ ہیں جبکہ بڑی تعداد میں شہریوں کی جانب سے گاڑی رجسٹرڈہی نہیں کرائی گئیں۔ڈی جی ایکسائز کے مطابق تمام افسران کوڈیفالٹرگاڑیوں کے خلاف کاروائی کاحکم دیدیا گیا ہے ۔کاروائی میں کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close