سردی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں ہنگامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) ضلع چاغی میں محکمہ تعلیم نے سکول کے بچوں کے لیے تین دن کی ہنگامی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں گزشتہ روز شدید سردی کے باعث 2 بچے اسکول میں بے ہوش ہوگئے تھے جس کے بعد محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں 3 روز کی ہنگامی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں 3 روز کی ہنگامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر تعلیمی ادارے آج سے 16 جنوری تک بند رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شدید سردی کے باعث 2 بچے اسکول میں بے ہوش ہوگئے تھے۔صوبہ بھر میں سردی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سرحدی علاقے براپ چاہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دالبندین، نوکنڈی اور تفتان میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 اور 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close