سیلاب متاثرین کا امدادی راشن من پسند افراد میں تقسیم ، حق داروں کو امدادی راشن سے محروم رکھا گیا ،متاثرین کا مؤقف

ٹنڈوالہیار (آئی این پی )ٹنڈوالہیار میں متاثرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے آنے والا امدادی راشن مبینہ طور پر من پسند افراد میں تقسیم کردیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹنڈوالہیار میں بارش اور سیلاب متاثرین کے مطابق عالمانی فارم ہائوس میں آنے والے امدادی راشن کو من پسند افراد میں تقسیم کیا گیا اور حق داروں کو امدادی راشن سے محروم رکھا گیا۔متاثرین کے مطابق اس معاملے پر وہاں موجود متاثرین اور سامان تقسیم کرنے والوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایم این اے ذوالفقار ستار بچانی کے کوآرڈینیٹر فرحان پتافی کا کہنا ہے کہ راشن ایک این جی او کی طرف سے تقسیم کیا جارہا تھا این جی او نے ہی متاثرین کی لسٹ فراہم کی تھی۔واقعے پر اپنا مقف دیتے ہوئے ایم این اے کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ من پسند افراد میں راشن کی تقسیم کا الزام بے بنیاد ہے،سوشل میڈیا پراس معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close