فیصل آباد (آئی این پی)شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، دو گھروں میں 45لاکھ کے ڈاکے، دیگر 35وارداتوں میں بھی لاکھوں کا نقصان، سرراہ ڈاکوؤں نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی، طلائی زیورات دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں، مویشی گھریلو لاکھوں کا سامان چرا لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ الیاس پارک میں بجلی کا بل دیکھنے کے بہانے محمد آصف کے گھر گھسنے والے 3 رکنی ڈاکوؤں نے اسے واہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6تولے طلائی زیورات، 8لاکھ کی نقدی، سی سی ٹی وی کیمرہ کا ڈی وی آر، دو موٹرسائیکلیں ودیگر سامان لوٹ لیا، تھانہ نشاط آباد کے چک 46 ج ب میں 4رکنی ڈاکو اصغر کے گھر سے 10لاکھ کی نقدی 10تولے سونا چھین کر لے گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں