فیصل آبادپی پی 97، ضمنی الیکشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، 18 امیدواروں نے کاغذات جمع کروادیئے، کون کون شامل؟

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 فیصل آباد ون میں 17جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور منگل کو مقررہ وقت تک18 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں محمد اجمل چیمہ،شعیب اسلم،شیر افگن،طارق باجوہ،سلیم جہانگیر،محمد لقمان،فواد احمد چیمہ،آزاد علی تبسّم، رضوان لیاقت،نوید شفیع،علی احمد گورایہ،محمد آصف عزیز،علی افضل ساہی،وسیم اکرم،محمد عامر نواز،جنید افضل ساہی،رانا فیاض، صنان جہانگیرشامل ہیں۔

پی 97 فیصل آباد ون کے ضمنی الیکشن کیلئے مقرر کردہ ریٹرننگ آفیسر و ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون فیصل آباد باسل اکرم نے اے پی پی کو بتایاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق (آج) 8جون کو امیدواروں کی فہرست کا اجرا کیا جائے گا جس کے بعد 11جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔انہوں نے بتایاکہ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا انہیں مسترد کئے جانے کے سلسلہ میں ریٹرننگ آفیسر کے فیصلہ کے خلاف اپیل 15جون تک جمع کروائی جا سکتی ہے جبکہ ان اپیلوں پر اپیلیٹ ٹربیونل کی جانب سے 21جون تک فیصلے کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ 22جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 23جون کو واپس لے سکیں گے۔باسل اکرم نے بتایاکہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24جون کو جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 17جولائی کو ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کیلئے ان کے دفتر 68اے پیپلز کالونی نمبر 1 فیصل آباد پر صبح 8سے دوپہر 3بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

close