راولپنڈی(آئی این پی) اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا مرحبا نعمت کی ٹیکسلا میں بڑی کاروائی۔ٹیکسلا ،فلور ملز سے آٹا خیبر پختونخوا سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ٹرک میں 900 آٹے کے تھیلے موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت آٹا سمگلنگ کے حوالے سے زیرو ٹالرونس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا مرحبا نعمت نے شہر کا دورہ کرکے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے خصوصی پیکیج کے تحت آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکاندار کی شاپ کو سربمہر کر دیا۔ انہوں نے مزید کاروائی کرتے ہوئے تین آٹے کے ٹرک جو آٹا سمگل کر کے خیبر پختونخوا جا رہے تھے ان کو حراست میں لے لیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں