خیبر پختونخوا میں 300 ڈیم بنانے کا دعویٰ، کوئی 3 بھی دکھا دے تو انعام دوں گا، سابقہ اتحادی رہنما پھٹ پڑے

پشاور(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 2لاکھ میگاواٹ بجلی کی فیزیبلٹی موجود ہے۔پشاور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ صوبے میں 300ڈیم بنانے کا کہا گیا تھا، اگر کوئی 3ڈیم بھی بتادے تو میں اسے انعام دوں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن کے لیے ریفارمز کی جائیں،

عوام نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت سب کو دیکھ لیا، اب نظام اور امام کو بدلنا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کی ہر شکل کے خاتمے کے لیے حکومت کو جون تک کا وقت دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سودی نظام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close