آصف زرداری کی روحانی شخصیت کی درگاہ پر حاضری، مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی بھی کی

نواب شاہ (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے درگاہ جام سخی داتار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے یہاں درگاہ جام سخی داتار پر حاضری دی جس دوران انہوں نے صوفی بزرگ کے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی بھی کی ۔

آصف زرداری نے اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کی دعا بھی مانگی۔ صدر زرداری کے ہمراہ ضیا الحسن لنجار، علی اکبر جمالی، غلام قادر چانڈیو، طارق مسعود آرائین عبدالستار کیریو عاشق زرداری و دیگر بھی موجود تھے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close