طورخم جلال آباد کیرج وے سمیت 3 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے طورخم جلال آباد کیریج وے سمیت 3منصوبوں کی منظوری دیدی ہے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیرصدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 7منصوبوں پر غور کے بعد 3 منصوبوں کی منظوری دی گئی،

اجلاس میں 10ارب 58کروڑ کے طورخم جلال آباد کیریج وے کی منظوری دی گئی،بن قاسم انڈسٹریل پارک کیلئے 3ارب 60 کروڑ سے 132کے وی گرڈ اسٹیشن کی منظوری دی گئی، جبکہ ملتان میں 1ارب 59کروڑ سے سیوریج اینڈ ڈرینج سروسز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے۔سی ڈی ڈبلیو پی نے ایک منصوبہ کو ایکنک کی منظوری کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close