کابینہ میں شامل کئی وزرا اور مشیران مقدمات میں ملوث نکلے، کس کے خلاف کیا کیس ہے؟

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ میں حلف اٹھانے والے کئی وزرا اور مشیران مقدمات میں ملوث نکلے ہیں۔ وفاقی وزرا اور مشیران مختلف مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نارروال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں ضمانت پر ہیں۔ وزیر توانائی شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں عدالت سے ضمانت پر ہیں۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی ایل این جی کیس میں ضمانت پر ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ انسداد منشیات کیس میں ضمانت پر ہیں۔ وزیر آبی و سائل خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت پر ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف غیر قانونی اراضی کیس میں ضمانت پر ہیں۔ مشیر امیر مقام غیر قانونی ٹھیکے اور آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت پر ہیں۔وزیر ریلوے سعد رفیق آمدن سے زائد اثاثہ جات اور ہائوسنگ کیس میں ضمانت پر ہیں۔ وزیر صحت قادر پٹیل منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔وفاقی وزیر جاوید لطیف لوگوں کو بغاوت کے لیے اکسانے کے مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق مقدمے میں ملوث شخص سپاہی بھی بھرتی نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔

close