عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

پشاور(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔پیر کواے این پی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی ترجیحات حکومت نہیں بلکہ عوام ہیں۔پیر کواپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھا کہ پی پی اور ن لیگ کے مشکور ہیں کہ حکومت کا حصہ بننے کیلئے مدعو کیا، مشکلات کو مدنظر رکھ کرتجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں۔

اسفندیار ولی کا کہنا تھاکہ ملک اور حکومت پہلے سے مشکلات سے دوچار ہیں، مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہماری ترجیح روز اول سے حکومتی عہدے نہیں، عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ ہے۔خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی حکومتی اتحاد میں شامل ہے اور کل 36 رکنی کابینہ نے حلف اٹھانا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں