وفاق میں پیپلز پارٹی کو گیارہ وزارتیں اور ایک مشیر کا عہدہ، کون کس محکمے کا وزیر؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کو اتحادی حکومت میں گیارہ وزارتیں اور ایک مشیر کا عہدہ دیا جائے گا جس کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو آبی وسائل ،نوید قمر کو تجارت ، شیری رحمان کو موسمیاتی تبدیلی اور بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ کا قلم دان سونپا جائے گا ۔

وہ ان دنوں برطانیہ کے دورے پر جا رہے ہیں جس حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ واپس آکر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق عبدالقادر پٹیل کو وزارت صحت ، شازیہ مری کو بی آئی ایس پی جب کہ قمر زمان کائرہ کو وزارت امور کشمیر کا قلم دان سونپا جائے گا ۔ حاصل معلومات کے مطابق مرتضیٰ محمود وزیر صنعت، ساجد توری اوورسیز پاکستانی ، احسان مزاری آئی پی سی اور عابد بھابھونجکاری ، حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت خارجہ اور مصطفی نواز کھوکھر کو وزیر مملکت قانون و انصاف کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close