وزیراعظم عمران خان آپ کلین بولڈ، کیچ آئوٹ نہیں، ہیٹ وکٹ ہونگے، سردار اختر مینگل کا نیا طنز

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے وزیراعظم عمران خان کومشورہ کی اپنی ویڈیوشیئر کردی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سرداراخترجان مینگل نے لکھاہے کہ ہیٹ وکٹ ویڈیو میں سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ کچھ دن ہم نے بھی وزیراعظم صاحب کے ساتھ گزارے ہیں

ایک مشورہ دیناچاہتاہوں کہ وزیراعظم صاحب آپ کلین بولڈ نہیں ہونگے ،کیچ آئوٹ بھی نہیں ہونگے اور رن آئوٹ بھی نہیں ہونگے بلکہ آپ ہیٹ وکٹ ہونگے ۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close