کراچی (آئی این پی) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا خط فلم شکتی والا خط ہے جس پر کوئی ایڈریس نہیں لکھا ہوا۔تفصیلات کے مطابق سید ناصر شاہ نے عمران خان کے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا خط فلم شکتی والا خط ہے جس کا کوئی ایڈریس نہیں، یہ خط جس نے بھی لکھا محبت سے لکھا ہے لیکن ایڈریس غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خط عمران خان کو ملا، اسد عمر نے پڑھا اور فواد چوہدری نے سمجھا، عمران خان یہ خط آثار قدیمہ والوں کو دیں کہ وہ اس کو پڑھیں، اگر اس کا مطلب وہ ہی نکلا جو فواد کہہ رہے ہیں تو غور کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی تاقتیں اس کو نکالیں گی جس سے ان کو خطرا ہو، عمران خان کو خطرا عمران خان سے ہی ہے، یہ میٹنی شو لیڈرز اچانک پیدا ہوتے ہیں اور شام سے پھلے ختم ہو جاتے ہیں،اب عمران خان خط کے پیچھے نہ چھپیں،عدم اعتماد کا سامنا کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں